ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی ووڈ کے وہ بڑے اسٹارز جو جلد خفیہ طور پر شادی کرنے والے ہیں

معروف امریکی ماڈل جیجی حدید اور ان کے بوائے فرینڈ بریڈلی کوپر مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جیجی حدید اور فرینڈ بریڈلی کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ وہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ جیجی اس سے قبل امریکی گلوکار زین ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور یہ دونوں علیحدگی کے بعد بھی مشترکہ طور پر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں۔

A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)

دوسری جانب گلوکار ایڈ شیران کے ایک انٹرویو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اب ہالی ووڈ میں شادیوں  کا سیزن چل پڑا ہے۔ ایڈ نے اتفاقی طور پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اور بینی بلانکو نے "سیو دی ڈیٹ” کارڈز بھیجے ہیں اس کے باوجود کہ جوڑے نے پہلے کہا تھا کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)

ایڈ شیران کے اس انٹرویو سے سیلینا گومز جو پہلے جسٹن بیبر کی محبت میں مبتلا تھیں، کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں