ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء نے یادگارِ شہداء کا دورہ کیا، طلبہء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

طلبہء کی نم آنکھوں نے عقیدت کے دیپ جلائے، وطن کے جانثاروں کو انٹرنشپ کے طلباء نے شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے۔ یادگار شہداء صرف سنگ مرمر اور پتھروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ ہمارے شہداء کے خون سے بنائی گئی ہے۔

طلباء نے آرمی میوزیم اور انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا بھی دورہ کیا۔ میوزیم میں رکھے نایاب اور تاریخی ہتھیار و آلات دیکھ کر طلباء محظوظ ہوئے۔

طلباء کی گونج تھی کہ پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں