ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوا ایپس پروموشن کیس: لاہور کی عدالت نے ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی المعروف سعدالرحمن کو جوئے کی ایپس کی پروموشن اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے معروف وکیل زین علی قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

سعدالرحمن کے خلاف مقدمہ نمبر 196/2025 درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 شامل کی گئی ہیں جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 294-بی بھی شامل ہیں۔ 

ایف آئی آر کے مطابق ملزم قماربازی کے فروغ میں ملوث رہا اور اس نے مختلف جوا کھیلنے والی ایپس کو ویڈیوز کے ذریعے پروموٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے اہم شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں