English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا میں طیارہ گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

القمر

کینبرا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میںایک چھوٹا تربیتی طیارہ زرعی اسپرے کے دوران گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے 275 کلومیٹر مغرب میں واقع چھوٹے قصبے ییلنا کے کھیتوں میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 36 سالہ پائلٹ جو طیارے میں واحد سوار تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیق کے لیے تفتیش کارسمیت آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو ( اے ٹی ایس بی ) سے ملکر تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائر ٹریکٹر کا زرعی طیارہ فصلوں پر چھڑکاو کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا۔
جبکہ جائے وقوع سے برآمد ہونے والے طیارے کے آلات کی کینبرا میں اے ٹی ایس بی کی تکنیکی سہولیات میں جانچ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے