ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی قطر میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت،شہباز شریف کا قطر کی قیادت سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد:۔ پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے بمباری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بزدلانہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان پوری طرح قطر کے امیر، اعلیٰ شان شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نہ صرف قطر کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس اقدام کو غیر ضروری اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں