ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوچ شریف: گھر والوں کیلئے کھانا لے جانے والے سیلاب متاثرین کشتی حادثے کا شکار

بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف کے علاقے بیٹ بکھری میں ایک نجی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

کشتی میں 3 افراد سوار تھے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ کشتی کو بعد ازاں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں موجود افراد سیلاب متاثرین کے گھروں میں کھانے پینے کا سامان پہنچانے جا رہے تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کا ساتھ دیا۔

ادھر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ جلال پور پیروالا سے آنے والا سیلابی ریلا احمد پور شرقیہ کے دریائی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت تحصیل کے 100 سے زائد دیہات زیر آب ہیں اور کئی مقامات پر پانی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے لیکن متعدد افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔ انکار کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹیمیں مسلسل لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں