ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیرقانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے غیرقانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد میں صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسگلنگ میں ملوث غیرقانونی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم دانیال ریان الحرمین کے نام سے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے ویزے کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 9 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کےحوالے سےحکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں