اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرآج (پیر کو) سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا رکھی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے آج (پیر کو)سماعت کی جائے گی۔
حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا جبکہ اکتوبر کے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹ کا اطلاق کئے جانے کا امکان ہے۔
