ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق۔ تعداد 29 ہوگئی

اسلام آباد:۔۔ سندھ میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں 2025ءکے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 29ہوگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے سندھ میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی، متاثرہ بچیوں میں سے ایک ضلع بدین اور دوسری ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھتی ہے۔ان کیسز کے بعد پاکستان میں 2025 کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے، جن میں سے 18 خیبر پختونخوا، 9 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر فار پولیو ایریڈیکیشن نے ستمبر 2025 میں 88 اضلاع میں سب نیشنل پولیو ویکسی نیشن مہم چلائی، جس میں بدین اور ٹھٹھہ بھی شامل تھے، اس مہم کے دوران تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاءوکے قطرے پلائے گئے۔

قومی سطح کی اگلی پولیو ویکسینیشن مہم 13 سے 19 اکتوبر 2025 تک ہوگی، جس میں تقریباً 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ ان کی قوتِ مدافعت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو یہ بنیادی حفاظتی سہولت فراہم کریں گے۔یہ مہمات بچوں کی قوتِ مدافعت کو فوری طور پر بہتر بنانے اور تحفظ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے شروع کی جاتی ہیں تاکہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں