English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور نائیجیریا کا دوطرفہ اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار

القمر

پاکستان اور نائیجریا نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارت اورسرمایہ کاری کے روابط مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار رانا احسان افضل خان اور نائیجریا کے امور خارجہ کے وزیر یوسف MAITAMA TUGGAR کے درمیان نائیجریا کے دارالحکومت ابوجہ میں ملاقات کے دوران کیاگیا۔

فریقین نے پاکستان اور نائجیریا کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پختہ سیاسی عزم کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے توانائی ، زراعت ، ٹیکسٹائلز ، دواسازی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورحلال تجارت سمیت اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کے علاوہ کثیر جہتی فورمز میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

 

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے