English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ملائیشیا کو گوشت برآمد کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

القمر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت ملائیشیا کیلئے گوشت کی برآمدات کے منصوبے کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں ملائیشیا کو گوشت کی برآمد کیلئے حتمی بزنس پلان پیش کیا گیا۔ہارون اختر خان نے ایکسپورٹ بزنس ماڈل کی تیاری میں تمام وزارتوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوشت کی برآمد کیلئے ایک مؤثر اور جامع بزنس فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔

ہارون اختر خان نے اعلان کیا کہ حلال گوشت سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا جائے گا، جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملائیشیا کے معیار کے مطابق جدید سلاٹر ہائوسز قائم کئے جائیں گے، جس سے تجارتی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

جام کمال خان نے تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیکیج تمام متعلقہ شعبوں کی مشترکہ کوششوں اور اتفاق رائے کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات کا ہدف آئندہ 3 سے 5 سال میں 200 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

 

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے