ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جنوبی افریقی جہاز قبضے میں لے لیا

تہران: ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہازکو قبضے میں لے لیاہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا۔بعد میں جہاز کو چلانے والی کمپنی نے بتایا تھا کہ ایران نے ٹینکر کو رہا کر دیا ہے اور اس کے 21 عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں