English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان

القمر

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور ان کی حالت بالکل معمول کے مطابق ہے۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار رہی اور دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد وہ میڈیا کو مزید تفصیلات فراہم کریں گی۔

عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی ائی کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل ذہنی اذیت پہنچائی جا رہی ہے اور انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملاقات کی اجازت ملنے پر خوشی ہوئی اور ملاقات کے بعد وہ میڈیا سے براہ راست گفتگو کریں گی۔

واضح رہے کہ عظمیٰ خان ملاقات کے لیے فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں، جہاں انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یعظمیٰ خان کے اس بیان کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی صحت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں گردش کرتی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ثابت ہوگئی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے