شدید دھند اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے برہان تک اور ایم فائیو کو ظاہر پیر سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گھنی دھند کے باعث ڈرائیوروں کے لیے سفر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے، اسی لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف شہری علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ دیر پہلے لاہور 397 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 368، مظفرگڑھ میں 315 اور نارووال میں 311 ریکارڈ کیا گیا۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 308 رہا، جب کہ لاہور 194 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔