ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سب ٹھیک ہے، پاکستان اب ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان بھریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

ان کے ساتھ ساتھ چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے، یہ توسیع ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔

سینئر فوجی قیادت کی اس نئی تعیناتی اور توسیع سے ملکی دفاعی ڈھانچے میں استحکام اور قیادت کی مضبوطی کا پیغام ملتا ہے جبکہ سکیورٹی کے شعبے میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں