ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کر لی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج  نے مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

درخواست تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مقدمہ درج ہے اور عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے فرار ہو رہے ہیں اور عدالت اس بات سے مطمئن ہے کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ضروری ہے۔

یہ اقدام عدالت کی جانب سے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے اور ملزمان کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں