ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی تنازعات برطانوی شہریوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ

لندن: نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی تنازعات اور بین الاقوامی جنگیں برطانوی شہریوں میں اسلام قبول کرنے کے رجحان کو بڑھا رہی ہیں،  برطانیہ میں حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں افراد نے مذہب تبدیل کیا اور ان میں سب سے عام وجہ عالمی تنازعات رہی۔

تحقیق کے مطابق اسرائیل غزہ تنازع کے بعد برطانیہ میں اسلام اختیار کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے،  اسلام قبول کرنے والے افراد عموماً زندگی میں مقصد اور روحانی سکون کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں مذہب تبدیل کرنے والے افراد کے محرکات کا سروے بھی شامل تھا۔ اس کے نتائج کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں 20 فیصد افراد نے عالمی تنازعات کو وجہ قرار دیا جبکہ 18 فیصد افراد ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ عیسائیت اختیار کرنے والوں میں 31 فیصد افراد نے کسی عزیز کی وفات یا صدمے کو وجہ قرار دیا اور 23 فیصد افراد ذہنی دباؤ کے تحت مذہب تبدیل کر رہے تھے،  دیگر مذاہب جیسے ہندو، بدھ مت اور سکھ میں 35 فیصد افراد ذہنی صحت کے مسائل اور 16 فیصد عالمی تنازعات کی وجہ سے مذہب بدلنے پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مذہب تبدیل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،  انگلینڈ اور ویلز میں عیسائی آبادی کا حصہ 50 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ ترک کیا جانے والا مذہب عیسائیت ہے،  مزید برآں 44 فیصد افراد نے عیسائیت چھوڑ کر کسی دوسرے مذہب کی بجائے بے دینی اختیار کی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں