English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کی گفتگو پر مشی خان کی مزاحیہ اداکاری؛ ویڈیو وائرل

القمر

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔

ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔

اکثر نے اسے ’’پلانٹڈ‘‘ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا اور اب تک یہی موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا ہے۔

اداکارہ اور میزبان مشی خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انھوں نے ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کے درمیان ہونے والی جذباتی گفتگو میں اپنی اداکاری کے رنگ بھر دیئے۔


Express News

ڈاکٹر نبیہا کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا

مشی خان نے اس وائس اوور پر شاندار مزاحیہ انداز میں اداکاری کی اور ان کی یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

مشی خان کے مزاحیہ اداکاری کے انداز میں ری ایکشن نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

اس ویڈیو سے مشی خان کی اداکاری کے وہ سنہرے دن تازہ ہوگئے جب وہ ایک ہی ڈرامے عروسہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے مشی خان سے اپیل کی انھیں پھر سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا چاہیئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے