ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر



بیجنگ:

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک چین تعلقات کو غیر متزلزل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی حالات میں کتنی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے پاکستان اور چین کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہے جبکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے۔


Express News

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی صدر کے پیش کردہ چار عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے بین الاقوامی تعاون کو نئی سمت دی ہے۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں