ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کا آغاز، ویڈیوز سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق تنازع میں گھری اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگا۔

A post shared by Salman ameen (@weddingsbysalman)

دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔


Express News

لیگی کارکن پر ہراسانی کا الزام لگانے والی مومنہ اقبال نے خاموشی سے نکاح کرلیا

دعائے خیر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

A post shared by @wbs.unfolded

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کی اور کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ انہیں شادی کرنے پر ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ اداکارہ نے تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست بھی دی ہے۔

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

اس کے علاوہ ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر حمزہ کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں