English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آبنائے ہرمز بندش، جرمنی نے ذمہ داری ٹرمپ پر ڈال دی

القمر

برلن (ویب ڈیسک): جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کے ذمہ دار جرمنی نہیں بلکہ ٹرمپ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث پیدا ہوئی، ہم نہیں چاہتے کہ یہ راستہ بند رہے بلکہ اسے دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔
بورس پسٹوریئس کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا اور یہاں محفوظ بحری آمد و رفت یورپ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم بحری راستے کی بحالی توانائی کی فراہمی اور یورپی اقتصادی بحالی کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔
جرمن وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے، اس کی بندش کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے