ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک

وسطی کینیا میں ماؤنٹ اولولوکوے کے مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 سیاح اور پائلٹ شامل ہیں۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا، کہ گر کر تباہ ہو گیا ،حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کے سی اے اے کے مطابق یہ حادثہ سامبورو کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 13 منٹ پر پیش آیا۔

مرنے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 5 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے کی جگہ تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے تاہم جائے وقوعہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ‘یوروکاپٹر ای سی 130 بی 4’ تھا اور اتھارٹی امدادی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں