ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کر دیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، منسوخ یا زیر استعمال نہ رہنے والی سموں پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کسی بھی وقت بلاک کیے جا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غیر فعال موبائل نمبرز پر قائم واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فراڈ، دھوکا دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہوتا ہے، جس کے پیش نظر ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایسے موبائل نمبر سے منسلک ہو جو فعال اور ان کے زیراستعمال ہو۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ منسوخ یا غیر فعال موبائل نمبرز بعد میں کسی دوسرے صارف کو جاری کیے جا سکتے ہیں، جس سے سابق صارف کی ذاتی معلومات اور واٹس ایپ اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پی ٹی اے نے ایسے صارفین کو مشورہ دیا ہے جن کے موبائل نمبرز بند یا غیر فعال ہوچکے ہیں کہ وہ واٹس ایپ کے “چینج نمبر” فیچر کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ فوری طور پر نئے اور فعال نمبر پر منتقل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل سیکیورٹی بہتر بنانا، صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور سائبر فراڈ کی روک تھام ہے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سم کا اسٹیٹس چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو فعال نمبر پر منتقل کرلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں