ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرنکوٹ میں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان لقمہ اجل

عشرت حسین بٹ
پونچھ//ضلع پونچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ میں ایک مقامی نوجوان کی بجلی کرنٹ لگنے سے موت واقعہ ہوئی ہے ۔متوفی کی شناخت ابرار منہاس کے طور پر ہوئیہے ۔ایس ایچ او سرنکوٹ ہلال اظہر نے بتایا کہ متوفی سرنکوٹ سے پونچھ کی طرف روانہ تھا کہ دھندک کے مقام پر وہ رفعِ حاجت کے لیے چلا گیا اور اس جگہ پر بجلی کی ترسیل پڑی ہوئی تھی جس کے ساتھ لگنے سے اسے کرنٹ لگ گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیہے ۔بلاک میڈیکل آفسر سرنکوٹ محمد یوسف نے اس حوالے سے بتایا کہ متوفی کو مردہ حالت میں سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایا گیا جہاں اس کے طبی و قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد آخری رسومات کے لیے ورثاکے سپرد کر دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں