سری نگر/آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جموں و کشمیر امور کے انچارج جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید ناصر حسین نے پیر کے روز کہا کہ کانگریس نے فی الحال یہ مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ جب تک جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی، پارٹی حکومت کی وزراء کونسل میں شامل نہیں ہوگی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مؤقف میں کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی کی ہائی کمان ہی کرے گی۔
ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر حتمی فیصلہ پارٹی کی ہائی کمان کرے گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کانگریس حکومت میں شامل ہونے جا رہی ہے تو انہوں نے کہا، اس بارے میں ہائی کمان فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کانگریس کے موجودہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یاستی حیثیت کی بحالی تک پارٹی کا وزراء کی کونسل میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ برقرار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مؤقف میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی کی ہائی کمان ہی کرے گی۔