بڈگام/جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بڈگام ضلع کے اشدر گلی علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران مارا جانے والا ملی ٹنٹ یاسرتھا، جو پاکستانی شہری اور لشکرِ طیبہ (LeT) سے وابستہ تھا۔جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مہلوک ملی ٹینٹ کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، ’’آپ بھاگ سکتے ہیں، لیکن چھپ نہیں سکتے!‘‘یاسر کوآپریشن اشدرکے دوران بے اثر گیا۔ یہ مشترکہ سرچ آپریشن بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اشدر گلی کے علاقے میں شروع کیا تھا۔
فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور مشتبہ ملی ٹینٹوںکو چیلنج کیا، جس کے بعد انہوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔
فوج نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ’’اے کے سیریز کی ایک رائفل اور دیگر جنگی سازوسامان‘‘برآمد کیا گیا ہے۔آپریشن جمعرات سے جاری تھا اور جھڑپ کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری رکھی گئی۔کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سوجیت کمار نے بھی جمعہ کے روز آپریشن کے مقام کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال سمیت جاری سرچ آپریشن کا جائزہ لیا۔