ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ انصاری کے پریمیئر لک نے مداحوں کو مایوس کر دیا، ڈریسنگ سینس پر کڑی تنقید

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری فلم پریمیئر میں اپنے منفرد لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

بشریٰ انصاری نے کراچی میں فلم ’شیروز‘ کے پریمیئر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آف وائٹ کروشیا ٹاپ کے ساتھ نیلی جینز اور رنگ برنگے جوگرز پہن رکھے تھے۔

اداکارہ کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو ان کے لباس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعدد صارفین نے فلم پریمیئر کے لیے ان کے لباس کے انتخاب کو نامناسب اور انتہائی کیژول قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے فیشن سینس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اپنے منفرد اور رنگین ملبوسات کے انتخاب کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں