ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسکو فارمیٹ اجلاس آج۔بدخشاں میں طالبان انٹیلی جنس نائب اپنے محافظوں سمیت جاں بحق

سفارتی مشاورتی اجلاس، پاکستان اور افغان وفود شرکت کریں گے، کشیدگی برقرار ہے

October 5, 2026 · اہم خبریں

ماسکو فارمیٹ اجلاس اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق نمائندہ تصویر

ماسکو فارمیٹ اجلاس اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق نمائندہ تصویر

 

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح سرگرمیاں اور سفارتی سطح پر خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ افغان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہونے والی ایک ٹارگٹڈ کارروائی میں طالبان انٹیلی جنس کا نائب اور اس کے 2 محافظ  جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان مخالف مسلح تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان نے فیض آباد کے چھٹے ضلع میں اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں نشانہ بننے والے طالبان کے ڈپٹی انٹیلی جنس افسر کی شناخت صفی اللہ متوکل کے نام سے ہوئی ہے۔ تنظیم کا مؤقف ہے کہ غیر قانونی رجیم سے نجات کے لیے ملک بھر میں ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب سفارتی محاذ پر خطے کی سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں پاکستان اور افغانستان کے وفود 5 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہونے والے ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں مشاورتی اجلاس میں ایک ہی میز پر شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دہشت گردی اور سرحد پار سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد اور افغان حکومت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق کریں گے، جبکہ وفد میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نعیم اقبال چیمہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی اور روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی شامل ہوں گے۔ دوسری طرف افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اجلاس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔ تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تاحال کسی بھی باضابطہ دوطرفہ ملاقات کا شیڈول طے نہیں کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں