ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، نیا گانا ریلیز

معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کر دیا۔

دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی نئی صلاحیت سے آگاہ کیا۔

دنانیر کے مطابق اس گانے کی تیاری پر خاصی محنت کی گئی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ سننے والے اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس ٹریک میں ان کے ساتھ حیدر مستحسن نے بھی کام کیا ہے جبکہ گانے میں جاندار ردھم اور توانائی نمایاں ہے۔

دنانیر مبین اس سے قبل سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں اور ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ جیسے پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔

اب گلوکاری میں قدم رکھنا ان کے کیریئر کا ایک نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں