گول// روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار زاہد بشیر کی والدہ کے انتقال پر علاقے کے صحافتی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس افسوسناک خبر پر روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ریاض احمد ملک سمیت ادارے کے دیگر ذمہ داران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثنا، گول کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھی زاہد بشیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments