کپواڑہ// شمالی ضلع کپواڑہ کے کرال گنڈ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کرالگنڈ کے بڈبگھ، اشپورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK09-6657 نے راہگیر کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا گیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت ریاض احمد ساکن بڈبگھ، اشپورہ، کرالگنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔