تنصیب پر درج عبارت میں لکھا ہے کہ ’’یہ منظر نہ دیکھنا ایک جرم ہے۔‘‘
ایرانیوں نے ’ٹرمپ‘ کو پنجرے میں ڈال کر چوراہے پر لٹکا دیا
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تنصیب تہران کے شمالی علاقے تجریش اسکوائر میں لگائی گئی ہے، جہاں ایک اداکار کو ٹرمپ کا روپ دھارے مصنوعی جیل کی کوٹھڑی میں چہل قدمی کرتے اور بیٹھتے دکھایا گیا ہے۔
تنصیب پر درج عبارت میں لکھا ہے کہ ’’یہ منظر نہ دیکھنا ایک جرم ہے۔‘‘ اس کے ساتھ موجود پیغامات میں ایران کے جنوبی قصبے سرکیک میں شادی کی تقریب پر ستمبر کے اوائل میں ہونے والے امریکی حملے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور امریکی پالیسیوں کے خلاف ایرانی عوام کے غصے کی علامتی عکاسی کرتی ہے۔
تہران کی ایک رہائشی فرزانہ عرب زادہ نے امید ظاہر کی کہ تنصیب میں دکھایا گیا منظر ایک دن حقیقت بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی حملے اور جنگ کے باعث ایرانی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔