وزیراعظم کی کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت

پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

October 23, 2026 · اہم خبریں, قومی

وزیراعظم کی کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ قائم کرنے کے لیے پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پاکستان مالدیپ بزنس فورم کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سمندری نقل و حمل اور بحری جہاز رانی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستانی کمپنیوں کو اپنے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

صدر مالدیپ کے مطابق تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے لیے باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات موجود ہیں۔

براہ راست پروازوں کے آغاز اور تجارتی حجم میں اضافے کے مجوزہ اقدامات سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان کاروباری روابط، سیاحت اور عوامی سطح پر آمدورفت کو فروغ دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں