پاکستان کی اردن کے شہر کرک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اردن کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے

October 24, 2026 · اہم خبریں

پاکستان کی اردن کے شہر کرک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی اردن کے شہر کرک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازے کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

پاکستان نے برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اردن کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں