کولمبیا کی ریپر نے میوزک فیسٹیول میں اسرائیلی پرچم روند دیا، فلسطین کے حق میں نعرے

فنکارہ نے اسٹیج پر پرچم زمین پر رکھ کر اسے روندتے ہوئے ’فری فلسطین‘ اور ’پالیستینا لیبرے‘ کے نعرے لگائے۔ ان نعروں کا مطلب فلسطین آزاد ہو ہے۔

October 26, 2026 · امت خاص

کولمبیا کی ریپر نے میوزک فیسٹیول میں اسرائیلی پرچم روند دیا، فلسطین کے حق میں نعرے

کولمبیا کی ریپر نے میوزک فیسٹیول میں اسرائیلی پرچم روند دیا، فلسطین کے حق میں نعرے

بوگوٹا ( اُمت نیوز) کولمبیا کی ریپر شیلو ہوپ نے ہپ ہاپ ال پارکے میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے اختتام پر اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند کر فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنکارہ نے اسٹیج پر پرچم زمین پر رکھ کر اسے روندتے ہوئے ’فری فلسطین‘ اور ’پالیستینا لیبرے‘ کے نعرے لگائے۔ ان نعروں کا مطلب فلسطین آزاد ہو ہے۔

پاکستانی صحافی قاضی آصف نے بھی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے تبصرے میں کہا کہ مسلمان دنیا کے کئی حصوں میں مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے معاملے میں خاموش ہیں، جبکہ دیگر افراد فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ اسرائیل فلسطین تنازعے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں فلسطینیوں کے حق میں فنکاروں اور عوامی شخصیات کے اظہارِ یکجہتی کے مختلف واقعات پر سوشل میڈیا پر بحث جاری رہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں