بھارت کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کیا ہے، جس میں انہیں مختلف ممالک کے سامنے مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔
مودی کی چھاتی پاکستان کے سامنے سکڑ جاتی ہے،عام آدمی پارٹی کی تہلکہ خیز پوسٹ
چار حصوں پر مشتمل اس تصویر میں مودی کو چین، امریکا اور پاکستان کے مقابلے میں کمزور جبکہ بھارتی عوام کے سامنے غیر معمولی طور پر طاقتور دکھایا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ طنزیہ جملہ ’’اس میں جھوٹ کہاں ہے؟‘‘ بھی درج ہے۔
𝐖𝐡𝐞𝐫𝐞’𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐥𝐢𝐞? pic.twitter.com/nRpOI9D1rK
— AAP (@AamAadmiParty) October 25, 2026
یہ پوسٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر اے اے پی کی تنقید کا حصہ ہے۔ اپوزیشن جماعت چین کے ساتھ سرحدی معاملات سے نمٹنے کے حکومتی طریقۂ کار پر سوالات اٹھاتی رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں مبینہ پیش قدمی اور سرحدی صورتحال بھی اس سیاسی بحث کا حصہ ہے۔
25 اکتوبر 2026 کو شیئر کی گئی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی، جہاں اسے ہزاروں لائکس اور سیکڑوں جوابات موصول ہوئے۔ اس میم کے بعد بھارتی قیادت، خارجہ پالیسی اور ملک کے اندر طاقت کے اظہار سے متعلق سیاسی بحث بھی سامنے آئی۔