کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں، شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے پہنچ گیا

سری نگر/وادیٔ کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جہاں شوپیاں سب سے سرد مقام رہا اور یہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لداخ کے لیہہ میں پارہ منفی 4.1 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، وادی کے مشہور سیاحتی مقامات میں پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 0.2 ڈگری، گلمرگ میں 0.6 ڈگری اور سونمرگ میں 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.3 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ قاضی گنڈ میں 2.6 ڈگری اور کپواڑہ میں 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجۂ حرارت 1.8 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ اونتی پورہ میں ایک ڈگری اور بڈگام میں 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
پلوامہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پامپور کے کونِبل علاقے میں پارہ 2.1 ڈگری تک پہنچ گیا۔ بارہمولہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.2 ڈگری اور بانڈی پورہ میں 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں صوبے میں موسم نسبتاً گرم رہا۔ جموں شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 14.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کٹھوعہ میں 15.2 ڈگری اور جموں ہوائی اڈے پر 16.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
اسی طرح بانہال میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سیلسیس، بھدرواہ میں 4.2 ڈگری، راجوری میں 7.6 ڈگری اور کشتواڑ میں 7.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر لداخ کے لیہہ میں درجۂ حرارت منفی 4.1 ڈگری سیلسیس تک گرنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں