بھارت ، چین ،قطر اور عراق کو آبنائے ہرمز میں پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا ایرانی اعلان

اقدام تہران اور متعلقہ ممالک کے درمیان باہمی مفادات کی عکاسی کرتا ہے،رکن پارلیمان

November 4, 2026 · اہم خبریں

بھارت ، چین ،قطر اور عراق کو آبنائے ہرمز میں پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا ایرانی اعلان

بھارت ، چین ،قطر اور عراق کو آبنائے ہرمز میں پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا ایرانی اعلان

ایران نے آبنائے ہرمزمیں پابندیوں سے بھارت، چین، عراق اور قطر کے بحری جہازوں کو مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین امیر حیات مقدم نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ان چار ممالک کے جہازوں کو اس اسٹریٹجک آبی گزر گاہ سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فی الحال ہرمز آبنائے میں ٹرانزٹ پابندیوں سے بھارت، چین، عراق اور قطر کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ان ممالک کے جہاز آزادانہ طور پر گزرتے ہیں، اور امریکی بھی انہیں روکتے نہیں۔

حیات مقدم نے کہا کہ یہ استثنیٰ ایران اور متعلقہ ممالک کے درمیان باہمی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران بھارتی جہازوں کے گزرنے کو آسان بنا رہا ہے تاکہ ایران بھارت سے ادویات درآمد کر سکے۔

ایرانی سینئر پارلیمنٹیرین کا کہنا ہے کہ تہران بھارتی اور چینی جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کرتا ہے لیکن قطری جہازوں کو بغیر چارجز کے گزرنے دیتا ہے

ایرانی رہنمانے مزید کہاکہ چینی جہازوں کے لیے استثنیٰ بیجنگ کی سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے تھا۔حیات مقدم نے کہا کہ ایران بھارتی اور چینی جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کرتا ہے لیکن قطری جہازوں کو بغیر چارجز کے گزرنے دیتا ہے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا عراقی جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کی جاتی ہے یا نہیں۔

ہرمز آبنائے، جو ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے، دنیا کے سب سے اہم شپنگ روٹس میں سے ایک ہے، جو خلیجی ممالک سے بین الاقوامی منڈیوں تک تیل اور گیس کی بڑی مقدار لے جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں