زاہد بشیر
گول/ضلع رام بن کےسب ڈویژن گول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تقریباً 33 سالہ نوجوان منظور احمد شان ولد مرحوم عبدالرشید شان، ساکن گول نزد گرڈ اسٹیشن گول، کی لاش اپنے ہی گھر میں پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچے اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گول منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments