ایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

November 6, 2026 · اہم خبریں

ایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ایبٹ آباد اور دریا خان میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات نے کئی خاندانوں کو غمزدہ کر دیا۔ دونوں حادثات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہلا حادثہ ایبٹ آباد میں حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر پیش آیا، جہاں مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی اور اس میں سوار مسافروں کا تعلق گلگت سے بتایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ دریا خان کے علاقے ہیتو خسور روڈ پر پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ حادثے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں