قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

دلخراش حادثہ، شادی سے واپسی پر پیش آیا، شوہر شدید زخمی ہو گیا

November 7, 2026 · اہم خبریں

قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹرک اور موٹر سائیکل کے حادثے کی منظر کشی

قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹرک اور موٹر سائیکل کے حادثے کی منظر کشی

ترنڈہ محمد پناہ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

ححادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور شدید زخمی ہونے والے اس کے شوہر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی رورل ہیلتھ سینٹر ترنڈہ محمد پناہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال میں زخمی شوہر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں