ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اس پروگرام کے تحت سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے بعد فوری مالی وسائل کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا

November 11, 2026 · اہم خبریں, قومی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی حالات سے متعلق تیاریوں کو بہتر بنانے کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کے تحت سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے بعد فوری مالی وسائل کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد اور بحالی کے اقدامات ممکن ہوسکیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو قدرتی آفات کے باعث سالانہ اوسطاً 2 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے ملک کو 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا براہ راست نقصان ہوا، جبکہ معیشت کو مجموعی طور پر 15 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2022 کے سیلاب نے 91 لاکھ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا تھا۔

قرض کے تحت پاکستان کو سیلاب اور زلزلوں جیسی ہنگامی صورتحال کے بعد فوری مالی معاونت فراہم کرنے کا نظام مضبوط بنایا جائے گا۔ بینک کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے پہلے مؤثر منصوبہ بندی اور تیاری انسانی جانوں، روزگار اور معاشی وسائل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں