وفاق نے دو ماہ میں صوبوں سے 35 ارب روپے وصول کرلیے

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کیے گئے

November 11, 2026 · اہم خبریں, قومی

وفاق نے دو ماہ میں صوبوں سے 35 ارب روپے وصول کرلیے

وفاق نے دو ماہ میں صوبوں سے 35 ارب روپے وصول کرلیے

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت چاروں صوبوں کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) حصے سے گرانٹ کی مد میں تقریباً 35 ارب روپے حاصل کرلیے ہیں۔

روزنامہ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ اس رقم کو وفاقی حکومت کے کھاتے میں غیر ٹیکس آمدن کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ 2026-27 سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے عالمی مالیاتی فنڈ کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کے لیے اپنے این ایف سی حصے سے مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے گرانٹ فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت ان رقوم کو پانی کے منصوبوں، خصوصاً دیامر بھاشا اور داسو پن بجلی منصوبوں سمیت کراچی کے کے فور منصوبے پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئندہ وصولیوں کا انحصار ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں اور صوبوں کے ساتھ طے شدہ طریقہ کار پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں