اسرائیلی پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کا احتساب شروع کردیا۔کٹہرے میں لانے کی تیاریاں

نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں گاڈی آئزن کوٹ اور اتحادیوں نے کئی بل پیش کردیئے

November 11, 2026 · امت خاص

اسرائیلی انتخابات:نیتن یاہو اقتدار کا سورج ڈوبنے لگا، اپوزیشن نے عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کردیا

اسرائیلی انتخابات:نیتن یاہو اقتدار کا سورج ڈوبنے لگا، اپوزیشن نے عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کردیا

 

اسرائیلی پارلیمنٹ نے نتین یاہوکو کٹہرے میں لانے کا آغاز کردیا۔دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے سمیت سات اکتوبر حملے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ گھیراتنگ کرنے والے نئے اہم شواہد بھی سامنے آگئے۔

نومنتخب120 قانون سازوں نے حلف اٹھا لیا ۔نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں گاڈی آئزن کوٹ اور اتحادیوں نے کئی بل پیش کردیئے۔ اتحادی جماعتوں کا کہناہے کہ نیتن یاہو حکومت کے متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کی تجاویز جمع کرائی ہیں۔یہ قانون سازی نیتن یاہونے اپنے تحفظ اور غیر قانونی اقدامات کی چھوٹ حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا،حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

ایک ترمیم کو بھی منسوخ کیا جارہاہے۔جس کے تحت کسی وزیراعظم کو نااہل قراردیا جاسکتاہے۔اسی طرح کسی فردجرم پر پارلیمانی یا حکومتی عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی تجویز بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ وزرائے اعظم کے لیے مدت کی حد مقرر کرنےکا بل بھی لایا گیاہے۔

نیتن یاہونے سات اکتوبر حملے سے تباہی کی تحقیقات کا ریاستی کمیشن قائم نہیں ہونے دیا تھا ۔ آزادانہ انکوائری شروع کرنے کا مطالبہ ان بلوں میں شامل ہے جو نئی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔
گذشتہ تین سال میں بے گناہوں پر مظالم ڈھانے والے اس شخص کی گردن کے گرد پھندابھی سخت ہونے لگا ہے۔ عرب رہنما منصورعباس نے انکشاف کیا ہے کہ نتین یاہونے انہیں بتایا تھاکہ میں یحییٰ سنوار پر اعتماد کرتاہوں اور ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ،منصور نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا کہ نیتن یاہوکو سنوار کاخط بھی ملا تھا ،اسی لیے وہ شہریوں کی سیکیورٹی سے غافل ہوگئے ۔ عرب رہنما کا کہناہے کہ وہ اس بار ے میں کمیشن کے سامنے گواہی دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں