طیبہ راجا کی ٹوئٹ پر مریم نواز نے این سی سی آئی اے کو ٹیگ کیا تھا
پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجا کا والد کے اٹھائے جانے کا دعویٰ
طیبہ راجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کے والد گزشتہ 18 برس سے اپنی دوسری فیملی کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں۔ انہیں نہ تو سوشل میڈیا کے بارے میں کوئی خاص معلومات ہیں اور نہ ہی طیبہ راجہ کی سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بالغ ہیں اور اپنے بیانات، الفاظ اور سیاسی سرگرمیوں کی مکمل ذمہ داری خود قبول کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو ان کی سیاسی جدوجہد یا سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات سے منسلک نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی کارکن نے مزید کہا کہ اگر کسی ادارے کو ان سے کوئی پوچھ گچھ کرنی ہے تو وہ باضابطہ نوٹس کے ذریعے انہیں طلب کرسکتا ہے، وہ خود پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔
طیبہ راجہ نے خفیہ طریقے سے کارروائی کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو اپنی سیاسی سرگرمیوں سے الگ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔