جموں/جموں نگروٹہ علاقے کے پنجگرائیں میں بدھ کے روز بجلی کا کرنٹ لگنے سے 33 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نوجوان اپنے گھر میں بجلی کے کچھ آلات پر کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت سنیل کمار ، ساکن پنجگرائیں کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments