جموں/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے نہرو مارکیٹ واقع ویئر ہاؤس میں 8 نومبر 2026 کو پیش آئے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں تیجندر سنگھ اور ڈویژنل کمشنر جموں وکاس کنڈل کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آتشزدگی کی وجوہات اور واقعے کے حالات کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپروائی کا جائزہ لے اور جہاں ضروری ہو ذمہ داری کا تعین کرے۔کمیٹی کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments