سوپور میں اسکول بس حادثے کا شکار، متعدد طلبہ زخمی

سوپور/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بدھ کی صبح سیدپورہ بائی پاس کے مقام پر ایک اسکول بس سڑک سے پھسل کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کہ حادثے کے فوراً بعد زخمی طلبہ کو علاج و معالجے کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چند طلبہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا، جبکہ دیگر طلبہ احتیاطی طور پر زیرِ علاج ہیں۔ادھر حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں