ڈی آئی خان؛ تبلیغی جماعت کے افراد کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تینوں جاں بحق افراد کی میتیں بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ٹیکہ خان، سدیس، وحید گل، میر خان، ارسلہ خان، غلام یاسین، فتح محمد، یوسف، ناظم شاہ، مشرف، حیات شاہ، سراج اور گلفام کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں