کشتواڑ کے جنگلات سے لاپتہ دو ایس پی اوز کی لاشیں برآمد

کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے سے لاپتہ ہونے والے جموں و کشمیر پولیس کے دو اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کی لاشیں جمعرات کو برآمد کی گئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو مڑواہ کے علاقے دھرنا میں روٹیشن ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہ وہاں ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے، جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔
ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی تلاش کے لیے پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر تلاشی کارروائی شروع کی۔ بعد ازاں دونوں لاپتہ ایس پی اوز کی لاشیں کشتواڑ کے علاقے سے برآمد کر لی گئیں۔
متوفین کی شناخت 45 سالہ رشپال کمار اور 57 سالہ بوبی چند کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں کیار دچھن کے رہائشی تھے۔
حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ دونوں اہلکاروں کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں